ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں

 ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس افسران کیلئے نئی ہدایات جاری کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) کرونا وائرس کی دوسری ویو، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے تمام آپریشنل یونٹس کے افسران اورجوانوں کو حفاظتی ماسک لازمی پہننے کی ہدایات جاری کر دیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا ہدایت جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کہ لاء اینڈ آرڈر، سکیورٹی، پبلک ڈیلنگ ڈیوٹی میں مصروفجوانوں کوکورونا وباء سے محفوظ رکھنا اولین ترجیح ہے، آپریشنز ونگ کے تمام دفاتر،پولیس لائنز،تھانوں،پولیس خدمت مراکز میں آنے والے شہری اور سائلین بھی ماسک کی پابندی یقینی بنائیں۔

ناکوں،چیکنگ پوائنٹس اور پبلک مقامات پر تعینات پولیس افسران اور جوان بھی ماسک کی پابندی پر عمل کریں، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ شہریوں کو کورونا کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی فیصلوں پر عملدرامد یقینی بنائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer