ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالی مسائل؛فن لینڈ پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنےپرمجبور

Finland embassy, City42,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مالی مسائل اور بچت کی قومی ترجیحات نے فن لینڈ  کو پاکستان میں سفارت خانہ بند کرنےپرمجبورکر دیا۔
 فن لینڈ نے آپریشنل  اور  سٹریٹیجک  وجوہات  پر  پاکستان میں اپنا سفارت خانہ  بند کرنےکا اعلان کر دیا۔

فن لینڈ کی  وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈ نے پاکستان، افغانستان  اور  میانمار  میں سفارت خانے بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

فن لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق  اسلام آباد،کابل  اور  ینگون میں  فن لینڈ کے سفارت خانے 2026 میں بند کر دیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ فن لینڈکے ساتھ محدود تجارتی و اقتصادی تعلقات کی وجہ سے سفارت  خانے بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ سفارت خانوں کی بندش کی وجوہات میں ان ممالک کی سیاسی صورتحال میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں۔

فن لینڈ نے بجٹ میں کمی کے باعث 2012 میں بھی پاکستان میں اپنی سفارتی سرگرمیاں روک دی تھیں۔ پاکستان میں فن لینڈ سفارتی مشن کو دوبارہ 2022 میں کھولا گیا تھا۔