ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی: اسحاق ڈار

ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی: اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ماسکو اجلاس میں پاکستان کے معاشی ترجیحات پر بات کی، اجلاس میں پاکستان کا معاشی روابط، توانائی شعبے میں تعاون کےحوالے سے موقف پیش کیا۔

 اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ دس بارہ دن بہت مصروف رہے، مختلف ممالک کے دورے کیے اور اجلاسوں میں شرکت کی، ماسکو، بحرین اور برسلز کے دورے کیے، ماسکو میں ایس سی او سمٹ میں وزیراعظم کی ہدایت پرپاکستان کی نمایندگی کی، افغانستان میں امن، استحکام اور معاشی بحالی پر بات کی۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ روسی صدر پوتن نے ماسکو میں ایس سی او اجلاس میں شریک وفود کے سربراہان سے ملاقات کی۔