ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں نیٹ فلکس نے پاکستانی مواد پر پابندی لگا دی

بھارت میں نیٹ فلکس نے پاکستانی مواد پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت نے مبینہ طور پر پاکستانی ڈراموں پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں نیٹ فلکس پر بلاک کرنا شروع کر دیا۔

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی کانٹینٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے،اسی لیے وہاں پاکستانی ڈراموں کو محدود کیا جا رہا ہے۔

  فرحان سعید کے مطابق عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کو مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ نئی نسل ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہے اور سرحد کے اُس پار بھی پاکستانی سیریلز کی بڑی تعداد میں تلاش کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈراموں کو بے حد پسند کرتے ہیں اور وہاں کے نامور اداکار بھی متعدد بار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تعریف کر چکے ہیں۔