ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری،وزیر تعلیم کا اہم اعلان  

سکولوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری،وزیر تعلیم کا اہم اعلان  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سندھ میں نجی سکولز کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا گیا۔

 ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی سکولز کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے، جیکٹ پہن سکیں گے۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ بچے کسی بھی رنگ اور ڈیزائن کی گرم جیکٹ پہن سکتے ہیں، سکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا کہ موسم سرما میں بچوں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔