خاتون نےآدھا بستر کرائےپردینےکا اشتہار لگا دیا

خاتون نےآدھا بستر کرائےپردینےکا اشتہار لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں رہائش پذیر ایک خاتون نے اس  انوکھی پیشکش سے سب کو حیران و پریشان کردیا۔خاتون نے فیس بک مارکیٹ پلیس پر ایک اشتہار لگایا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنا بستر کا آدھا حصہ کرائے پر دے رہی ہیں۔اشتہار میں خاتون نے ایک ماہ کیلئے 900 کینیڈین ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی آسمان کو چھوتی مہنگائی نے سب ہی کیلئے مشکل کھڑی کردی ہے۔مہنگے کرایوں کے سبب شہریوں کا کرائے کے گھروں میں رہنا اب محال ہو چکا ہے۔ اشتہار آنے کے بعد فوراً وائرل ہوا، جس کے بعد صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔’کرائے کا گھر‘ تو سب ہی نے سنا ہوگا لیکن کینیڈا کی خاتون نے ’کرائے کا ادھا بیڈ‘بھی متعارف کروا دیا۔

 انیا ایٹنگر کے مطابق اخاتون ماسٹر بیڈ روم میں کنگ سائز کا بیڈ شیئر کرنے کے لیے ایک خاتون روم میٹ کی تلاش میں ہیں۔اشتہار دینے والی خاتون نے واضح طور پر کہا کہ وہ کسی ایسی خاتون کی تلاش میں ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اس سے قبل بھی فیس بک کے ذریعے ایک خاتون کو اپنا آدھا بستر کرائے پر دے چکی ہیں.