بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کنٹریکٹ میں توسیع کر دی گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے کانٹریکٹ میں توسیع کردی۔

بی سی سی آئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راہول ڈریوڈ کے ساتھ کانٹریکٹ کے معاملے پر مفید گفتگو ہوئی۔

بھارتی بورڈ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا کانٹریکٹ ورلڈکپ کے اختتام پر ختم ہوا تھا۔ بی سی سی آئی سیکرٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ راہول ڈریوڈ کوپہلے بھی کہاہیڈ کوچ کےعہدے کےلیےان سے بہترکوئی نہیں۔

جے شاہ کے مطابق راہول ڈریوڈ نےٹیم کی پرفارمنس سے اپنی سلیکشن کودرست ثابت کیا۔