اچھرہ میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو معصوم بچوں کے سامنے لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں دن دیہاڑے  ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اچھرہ کے علاقہ پیر غازی روڈ پر ڈاکووں نے 2 افراد  بارونق گلی میں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا۔  سٹی فورٹی ٹو نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی۔ 

واردات 25 نومبر کی رات شہری محمد نواز اور محمود احمد کے ساتھ ہوئی۔سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں شہری اپنی گلی میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں۔ ان کا تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار 2  ڈاکو بھی گلی میں پہنچ جاتے ہیں۔

ملزمان اسلحہ کی نوک پر دونوں شہریوں سے لوٹ مار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اس دوران کمشن بچے صورتحال کی سنگین سے بے خبر ڈاکوؤں اور ان کا نشانہ بننے والے شہریوں کو حیرانی سے دیکھتے رہتے ہیں۔ ڈاکو بے خوفی سےاپنا کام مکمل کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔

اچھرہ پولیس نے متاثرہ شہریوں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔