عمران خان کا استعفوں کا اعلان، پی ٹی آئی 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی

عمران خان کا استعفوں کا اعلان، پی ٹی آئی 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے  اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی۔ 

بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے 7 اراکین ہیں، ان میں سے 3 اراکین بابر موسیٰ خیل بلوچستان اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ، نصیب اللہ مری وزیر تعلیم اور مبین خلجی صوبائی وزیر معدنیات ہیں۔

وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کا یہ گروپ استعفیٰ دینا کا اعلان کرچکا ہے جب کہ سردار یار محمد رند کی قیادت میں چار اراکین اسمبلی کا گروپ استعفی دینا کا حامی نہیں ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کے تمام اراکین کے مستعفی ہونے کے باوجود صوبائی حکومت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔