ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

'' جنے لہورنئیں ویکھیا ، اوجمیا ای نئیں'' ثانیہ مرزا کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Sania Mirza
کیپشن: Sania Mirza
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ثانیہ مرزا نے لہوریوں کے دل جیت لئے۔ شاپنگ مال پہنچیں تو شہریوں کی بڑی تعدا د انہیں دیکھنے کے لئے جمع ہوگئی۔
اس موقع پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے شہریوں کو آٹو گراف دیئے اور شہریوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ سیلفیاں بناتی رہی۔اس موقع پر ثانیہ مرزا نے شہریوں کے پرزور اصرارپر ان سے خطاب کیا اورجب انہوں نے کہا  کہ '' جنے لہورنئیں ویکھیا ، اوجمیا ای نئیں'' تو شہریوں کی بڑی تعداد جذباتی ہوگئی اور نعرے لگاتے رہے۔

 ثانیہ مرزا نے کہا کہ  شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرہور انداز میں ویلکم کیا ہے۔اس موقع پر  شعیب ملک نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آئے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر