ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

سابق وزیراعظم کی طبیعت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیئے گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق ظفر اللہ جمالی کی اسپتال منتقلی کے وقت حالت تشویشناک تھی۔

 سابق وزیراعظم کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ۔ ظفر اللہ جمالی کی عمر 76 برس ہے انہوں نے پاکستان کے 15ویں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔ق لیگ کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے ظفر اللہ جمالی 1 سال 7 ماہ سے زائد عرصہ تک اس عہدے پر براجمان رہے۔ تاہم بعض امور پر اختلافات کے باعث انہیں وزارت عظمیٰ سے محروم ہونا پڑا ان کی جگہ شوکت عزیز کو وزیر اعظم کے عہدے پر بٹھایا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer