برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا،شہری پھٹ پڑے

برائلر گوشت ایک بار پھر مہنگا،شہری پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)موسم سرما میں برائلر مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافے کے باعث قیمت مزید بڑھ گئی جبکہ زندہ برائلر مہنگا ہوگیا، مرغی کا گوشت3دن میں 40روپے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلرمرغی کے گوشت میں اضافے کی رجحان برقرار ہے، گزشتہ روز کی نسبت آج مرغی کے ںرخوں میں زیادہ اضافہ ہوا، شہر میں فی کلو گوشت کی قیمت میں 22 روپے کا اضافہ ہوا، مرغی کا گوشت3دن میں 40روپے مہنگا ہوگیا،پرچون سطح پر مرغی کا گوشت328روپے فی کلومقرر ہے۔فارمی انڈے بھی مہنگے ہوگئے، 1 روپے اضافے کے بعد فی درجن انڈوں کی قیمت 177 روپے تک جاپہنچی، شہری ہوشربا مہنگائی پر غصہ اورپریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق برائلر کی قیمت میں16 روپے اضافہ ہواتھا جس کے بعد شہر میں مرغی کا گوشت 306 روپے میں فروخت ہوا جبکہ برائلر مرغی تھوک ریٹ میں 11 روپے اضافے کے بعد 203 روپے کلو میں بیچی گئی،زندہ برائلر مرغی پرچون ریٹ میں 11 روپے اضافے کے بعد 211 روپے کی تھی۔

فارمی انڈوں کی قیمت 176 روپے درجن پر مستحکم رہی تھی،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فارمی انڈوں کی پیٹی 5 ہزار 160 روپے پر برقرار تھی جوکہ اس بڑھ گئی ہے، مرغی کے گوشت میں مسلسل اضافےاور انڈوں کی قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لاہوریوں کا کہناتھا کہ  حکومت مہنگائی پرقابوپانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer