(علی رامے) پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی پہلی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، کمیٹی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کیلئے 10 ارب کی بڈ منظور کرلی۔
کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے معیشت ڈاکٹر سلمان شاہ کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ حبیب الرحمن گیلانی، ممبر پی پی پی اتھارٹی ڈاکٹر فرخ نوید سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور رنگ روڈ سدرن تھری کی بڈ کا ترمیمی ایجنڈا پیش کیا گیا، کمیٹی نے متفقہ رائے کے بعد کنٹریکٹر کی بڈ منظور کی، اجلاس میں پی پی پی اتھارٹی کے انتظامی امور اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے دیگر منصوبوں کی تیاری کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے، اجلاس میں لاہور ، ملتان، راولپنڈی، بہالپور اور فیصل آباد میں ویمن ہاسٹل کی تعمیر کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کو پی پی موڈمیں مکمل کرنےکی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں27 اضلاع میں سہولیاتی مراکز کی پی پی پی موڈ کے تحت تعمیر کی منظوری دی گئی