(قذافی بٹ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں کہ بھارت مذاکرات کی دعوت کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھے، پاکستان ایٹم بم اور مضبوط بہادر فوج رکھتا ہے، آل شریف نے کرپشن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کررکھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرتارپور راہداری پر بھارتی ردعمل کا فیاض الحسن نے بھرپور جواب دیا، پاکستان یونین آف جرنلسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، امن مذاکرات کی دعوت کو پاکستان کی کمزوری مت سمجھا جائے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آل شریف نے کرپشن میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ہوئی ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے عمران خان کا عوام کی منشا سے لیا ہوا اقتدار ہضم نہیں ہوا، سازشوں میں لگے ہوئے ہیں، تقریب سے یونین کے صدر رانا عظیم اور سیکرٹری جنرل جے ایم جمالی نے بھی خطاب کیا۔
مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos