سٹی 42: صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کوگلگت بلتستان پولیس نے ہنزل کے مقام پر گرفتار کر لیا۔
جنید اکبر الیکشن کمپین کے سلسلے میں گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے تھے ،جنید اکبر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ کی این او سی (NOC) نہیں ہے اس لیے آپ گلگت سے نکل جائیں، صوبائی صدر پی ٹی آئی کے پی کے نے کہاکہ کیا گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟۔