ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئےمالی سال کے لیےوفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1126ارب روپےمقرر

نئےمالی سال کے لیےوفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1126ارب روپےمقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس یکم جون کوبلانےکی تجویز ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ مالی سال کےترقیاتی بجٹ کی سفارشات تیارکی جائیں گی ۔وزارت خزانہ نےنئےمالی سال کے لیےوفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1126ارب روپےمقررکی ہے ۔ہرصوبے کا اپناسالانہ ترقیاتی پروگرام اس کےعلاوہ مختص ہوگا ۔

سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ مالی سال کاسالانہ معاشی پلان تجویزکرےگی۔نئےمالی سال کےمعاشی شرح نموکےہدف کےلیے سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4فیصد یااس سےزیادہ ہوسکتا ہے۔

زرعی،خدمات اورصنعتی شعبوں کے اہداف کےلیےسفارشات مرتب کی جائیں گی۔آئندہ مالی سال اوسط مہنگائی ہدف مقررکرنےکی سفارشات تیارکی جائیں گی

آئندہ مالی سال کے لیے اوسط مہنگائی کا ہدف 8.2 سے 8.6 فیصدکےدرمیان ہوسکتا ہے۔اے پی سی سی تجاویزکی روشنی میں حتمی سفارشات تیارکرے گی۔اجلاس میں رواں مالی سال کےوفاقی ترقیاتی بجٹ اورسالانہ معاشی پلان کاجائزہ بھی لیاجائےگا،اجلاس میں وزارت خزانہ اوراسٹیٹ بینک حکام اپنی اپنی آراء پیش کریں گے۔

اجلاس میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کےوفاقی ترقیاتی بجٹ کاجائزہ لیاجائےگا۔اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کےلیےقومی اقتصادی کونسل میں پیش کی جائیں گی