ویب ڈیسک :افریقا میں ایبولا وائرس وبائی شکل اختیار کرگیا۔
کانگو میں مبینہ طور پر 906 افراد ایبولا سے متاثر جبکہ 223 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہلاکتوں اور متاثرین کی تصدیق کیلئے تحقیقات جاری ہیں، ابھی تک 17 ہلاکتوں اور 16 طبی کارکنوں سمیت 125 افراد کے متاثرہ ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
یوگینڈا میں ایبولا وائرس کے 7 کیسز سامنے آئے جن میں سے تین کانگوسے واپس آئے تھے۔
دوسری جانب کینیا کی عدالت نے امریکا کو ملک میں ایبولا قرنطینہ سنٹر کے قیام سے روک دیاہے، واشنگٹن کا وائرس سے متاثرہ امریکی شہریوں کو کینیا میں قرنطینہ کرنے کا پلان تھا۔