(سعید احمد سعید) لاہور ائیرپورٹ پر طیاروں میں کمی اور دیگر فنی وجوہات کے باعث 9پروازیں منسوخ جبکہ سات سے زائد گھنٹوں تاخیر کا شکارہوگئیں۔
دبئی سے لاہور آنے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 359 منسوخ ہوگئی، لاہور سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 360 ، لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 416 اورلاہور سے مشہد جانے والی پرواز ڈبلیو فائیو 5110 بھی منسوخ ہوگئی۔
جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 732 ، لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 733 اورجدہ سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 717 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
کراچی سے لاہور آنے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 141 اورلاہور سے کراچی جانے والی ائیرسیال کی پرواز پی ایف 142 بھی منسوخ ہوگئی۔