سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں شر انگیزی پھیلانے والے فتنہ الہندوستان کے پانچ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔
لورالائی میں 4 دہشتگردوں (جو بلوچستان میں بد امنی پھیلانے کے مختلف واقعات بالخصوص N-70 میں 30 معصوم لوگوں کی شہادت کے ذمہ داران میں شامل تھے)کو جہنم رسید کرنے پر وزیرِ اعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔ شہباز شریف نے ضلع کیچ میں بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دھشتگردی پھیلانے والے مزید ایک دھشتگرد کو جہنم واصل کرنے پر افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کی.
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی پراکسیوں کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے افواج پاکستان شب روز مصروف عمل ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.