ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹی 21 کی ٹیم سے ڈکیتی کی واردات، ایس ایس پی کا 24 گھنٹوں میں دونوں ڈاکو گرفتار کرنیکا حکم

سٹی 21 کی ٹیم سے ڈکیتی کی واردات، ایس ایس پی کا 24 گھنٹوں میں دونوں ڈاکو گرفتار کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : شہرِ قائد میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب سٹی 21 کی ٹیم کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ 

سٹی 21 کے رپورٹر مبشر ،کیمرا مین اور ڈرائیور سے ڈکیتی کی واردات فائیو سٹار پرہوئی ۔ سٹی 21 کی ٹیم کوریج پر جارہی تھی، اسی دوران بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل پر دو ڈاکو رونگ وے سے آئے، دونوں کے پاس پستول تھا۔ ڈاکو 4 موبائل فون ، 20 ہزار کیش اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ کر رونگ وے سے فرار ہوگئے ۔ 

ڈکیتی کے واقعے پر ایس ایس پی سینٹرل نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او  سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے اندر ایس ایچ او واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کرے ۔