ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزادکشمیر ؛ دہشت گردی میں مطلوب گروہ کیخلاف پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل

آزادکشمیر ؛ دہشت گردی میں مطلوب گروہ کیخلاف پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد جہنم واصل کردیے ۔ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔ 

پولیس کی جانب سے گاؤں حسین کوٹ میں دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا گیا، اسی دوران دہشتگردوں نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ بزدل دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ اُن کا ایک اہلکار لاپتہ بھی ہے ۔ 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئیں، جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری سی ایم ایچ کے اطراف میں تعینات کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا تھا۔