علی ساہی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کو صوبے بھر میں نظامِ ٹریفک کو مؤثر اور جدید بنانے کے لیے 100 مختلف ٹاسک سونپے گئے ہیں۔ یہ ٹاسک روڈ سیفٹی، انفراسٹرکچر، عوامی آگاہی، اور ٹریفک اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مبنی ہیں۔
پنجاب بھرمیں ٹریفک بہتربنانےکیلئے100پوائنٹس پرٹاسکنگ کردی گئی۔جرمانوں میں اضافہ،روڈانجینئرنگ،آگاہی سائن بورڈ،باڈی کیمروں کی فراہمی کاٹاسک،ای چلاننگ کی وصولی،غیرقانونی رکشوں کےخلاف کریک ڈاؤن ٹاسک،ٹریفک یونیفارم تبدیلی،ٹریفک پولیس رولز،وارڈنز کے پی آئیز و دیگر ٹاسک،7روزمیں تمام بڑےشہروں میں ابتدائی طورپر10دس باڈی کیمرےفراہم کرنیکاٹاسک شامل ہیں۔
چھوٹےشہروں میں3تین باڈی کیمرے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔سیف سٹیز اتھارٹی کو45روزمیں آگاہی سکرینزنصب کرنےکاحکم دے دیا۔5دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں اضافےکی سمری بھجوانےکی ہدایت کر دی۔
97ٹاسک مکمل کرنے کے لئے ایک سے 15 روز کا وقت دیا گیا،ٹریفک کوبہتربنانےکیلئے3ہدایات کیلئے30سے45روزکاوقت دیاگیا۔