ویب ڈیسک :سینئر اداکارہ حناخواجہ بیات کراچی ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی کی عدم فراہمی پر سیخ پا ہوگئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیاہے۔
سینئراداکارہ نے کہا کہ آج یوم تکبیر ہے اورمیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر موجود ہوں، آج کے دن ہمیں پاکستانی کی کامیابی و ترقی پر خوشیاں منانی چاہئیں اور میں یہ دیکھ رہی ہوں کہ ائیرپورٹ کے کسی بھی واش رومز میں پانی نہیں ہے۔
حنا بیات نے سوال اٹھایا کہ ہمارے ائیرپورٹس اور اداروں کا یہ حال کیوں ہوگیا ہے؟ کوئی اس چیز کو ماننے کیلئے تیار نہیں ہے کہ یہ غلطیاں ہیں جنہیں ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،نئے نئے پروجیکٹس بن رہے ہیں لیکن پُرانے پروجیکٹس ، انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے واش رومز میں پانی مہیا نہیں ہورہا، بہت افسوس کا مقام ہے۔