ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی خدشات، پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

سکیورٹی خدشات، پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:سکیورٹی خدشات  کے پیش نظر آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔
صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز نے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوسرے صوبوں سے آنیوالی گاڑیاں مکمل چیک کی جائیں جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کئے جائیں۔
سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے مشکوک افراد پر نظر رکھی جائے۔