ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید سب انسپکٹر کی قبر پر حاضری

لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے کی شہید سب انسپکٹر کی قبر پر حاضری
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی خصوصی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ کی نگرانی میں شہید کی قبر پر حاضری اور سلامی کیلئے پولیس دستہ پولیس لائن سے روانہ ہوا۔ شہید سب انسپکٹر عبدالمجید کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی ۔ایس پی  احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر کو سلامی پیش کی۔ شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

سب انسپکٹر عبدالمجید 29 مئی 2015 میں تھانہ فیصل ٹاؤن تعینات تھے ۔فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔