ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غالب مارکیٹ:ٹرانسفر میں آگ لگنے سے دھماکہ،علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

غالب مارکیٹ:ٹرانسفر میں آگ لگنے سے دھماکہ،علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں ٹرانسفارمر میں اوور لوڈنگ  کے باعث تاروں میں سپارکنگ سے آگ لگ گئی،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

 آگ لگنے کے باعث ٹرانسفارمر سے نکلنے والے تار زمین پر آگرے،ایک ٹرانسفارمر پر لگی آگ نے ساتھ میں دوسرے ٹرانسفارمر کو بھی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگنے کی وجہ سے ٹرانسفرمر میں دھماکا بھی ہوا۔دھماکے کی آواز سنتے ہی علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ، ٹرانسفارمر میں لگی آگ سے علاقہ بھر کی بجلی معطل ہوگئی،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پُہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔