معروف بھارتی اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی

Indian actress,left showbiz industry,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ممبئی: بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

 اداکارہ نے 2018 میں مسلمان ساتھی اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر  کے اسلام قبول کر لیا تھا اب  ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیئے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا ککڑ کا کہنا تھا کہ وہ جلد اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی میں بےحد خوش ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر  کی اجازت سے بچے کی پیدائش کے بعد گھریلو ذمہ داریوں اور بچے کی پرورش پر مکمل توجہ دینا چاہتی ہیں اس لئے شوبز کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔

دیپیکا نے بتایا کہ اُن کے شوہر شعیب ابراہیم بھی ان کے اس فیصلے سے متفق ہیں تاہم انہوں نے کبھی اداکارہ کو کام سے نہیں روکا۔