قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کا معاملہ،محسن نقوی سے 2رکنی کمیٹی کی ملاقات

قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کا معاملہ،محسن نقوی سے 2رکنی کمیٹی کی ملاقات
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے قیدی خواتین سے ناروا سلوک کے الزامات کے معاملے پر قائم 2رکنی کمیٹی نے ملاقات کی. 

ملاقات میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود او رڈپٹی کمشنرلاہور رافیعہ حیدرنےوزیراعلیٰ کو کوٹ لکھپت جیل میں قیدی خواتین سے ملاقات کے بارے میں بریف کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش او رڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے خواتین سے نارواسلوک کے الزامات کو مسترد کردیا۔ 

 کمیٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں تمام قیدی خواتین سے ملاقات کی۔  جیل میں تمام قیدی خواتین کو ایس او پیز کے مطابق رکھا گیا ہے۔خواتین قیدیوں سے قانون کے مطابق برتاؤ کیاجارہاہے۔ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیاجارہاہے۔قیدی خواتین نے ناروا سلوک کے بارے میں کوئی شکایت نہیں کی۔جیل کے مرد سٹاف میں سے کسی کو بھی خواتین قیدیوں کے بیرک میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer