عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل

عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمران خان کانام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا۔

وفاقی کابینہ نے سرکلر کےذریعےنام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔عمران خان کا نام190ملین پاؤنڈ کیس میں ای سی ایل میں ڈالا گیا۔بشریٰ بی بی کا نام بھی ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کافیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے 9 مئی کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے تھے۔