’ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘

’ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک میں اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بڑی محنت کی ہے، اسلامک فنانس سے غربت کے خاتمے اور فنانشل سینٹر کی ترقی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اسلامک فنانسنگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور نان مسلم ممالک میں اسلامک فنانسنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، اسلامک فنانسنگ کے ذریعے حکومتی مالیاتی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 16 ہزار سے زائد ادارے اسلامک فنانسنگ کیلئے ہیں، مجموعی طور پر 570 اسلامک بینک اور اسلامک فنانسنگ کی گروتھ 17 فیصد ہے، پاکستان میں اسلامک فنانس کا حجم 42 ارب ڈالر ہے اور پاکستان میں 2022 میں اسلامک فنانسنگ کی گروتھ 29 فیصد ریکارڈ ہوئی، پاکستان میں اسلامک بینکنگ اثاثوں کا حجم 7.2 ٹریلین روپے ہے، اسلامک بینکنگ میں ڈپازٹ کا حجم 5.2 ٹریلین روپے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامک فنانس پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے، ہم اسلامک فنانس کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں، عالمی سطح پر اسلامک فنانس 4 ہزار ارب ڈالر سے زیادہ ہے، 2026 میں اسلامک فنانس عالمی معیشت میں59 ہزار ارب ڈالر کو پہنچ جائے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کیپیٹل مارکیٹ کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام اسلامی ممالک کے اشتراک سے معاشی چیلنجز سے نکل سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer