ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیسے پتہ چلے گا دودھ خالص ہے یا نہیں؟

pure milk test
کیپشن: Milk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )دودھ ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے لیکن معاشرے میں دیگر اشیا کی طرح دودھ میں بھی ملاوٹ کر دی جاتی ہے۔دودھ خالص ہے یا نہیں یہ پتہ چلانا بہت آسان ہے۔

مارکیٹ میں لوگوں نے دودھ کی بجائے  کیمیکل کی مدد سے سفید رنگ کا محلول بنا کر بھی بیچنا شروع کر دیا ہے جو کہ صحت کے لیے سخت نقصان دہ ہوتا ہے۔

اس کی نشانی ہے کہ جب اس دودھ کو گرم کیا جاتا ہے تو فوری طور پر اس کا رنگ ہلکا پیلا ہوجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ دودھ نہیں ہے بلکہ صرف کیمیکل ہیں۔

 دوسرا طریقہ یہ ہے کہ  سٹیل کے ایک ٹرے لیں اس کو دیوار کے ساتھ اس طرح رکھ دیں کہ ایک سلائڈ سی بن جائے اس کےاوپر دودھ کا ایک قطرہ ڈالیں۔

اگر دودھ کا قطرہ نیچے کی طرف بہنا شروع ہو جائے اور اس کے پیچھے ایک سفید رنگ کی لکیر سی بنتی جائے تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ خالص ہے۔

اگر دودھ کا قطرہ تیزی سے نیچے کی جانب بہنا شروع کر دے اور پیچھے کوئی لکیر بھی نہ چھوڑے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ دودھ میں پانی شامل ہے اور وہ ملاوٹ زدہ ہے۔

 بعض اوقات  دودھ میں پانی ملانے کے بعد اس کا پتلا پن ختم کرنے کے لیے اس میں سٹارچ یا نشاستہ گھول دیا جاتا ہے اس سے ایک جانب تو دودھ گاڑھا ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ دودھ پر بالائی کی بھی ایک موٹی سی تہہ آجاتی ہے۔

اس کو چیک کرنے کے لیے ایک پیالی دودھ لے لیں اور اس میں آیوڈين والے نمک کا ایک چمچ شامل کر کے کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو گیا تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دودھ ملاوٹ شدہ ہے خالص دودھ کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا۔