ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنیوالا جوڑاعدالت پہنچ گیا

Love Marriage
کیپشن: Love Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محبت کی شادی کرنےوالاجوڑا خانیوال سے جان بچا کر سیشن کورٹ لاہور پہنچ گیا۔
 تفصیلات کے مطابق عدالت میں خانیوال کے محمد آصف اور مومنہ بی بی نے شہناز علی بھٹی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دونوں نے والدین کی مرضی کے خلاف شادی کی ، جب والدین کو علم ہوا تو انہوں نے ان کو قتل کرنے کی کوشس کی، دونوں جان بچا کر خانیوال سےلاہور پہنچ گئے۔

لڑکی کے والدین انہیں قتل کرنے کیلئے تعاقب کر رہے ہیں۔ جوڑے نے موقف اختیار کیا کہ وہ اب لاہور کے تھانہ ہیئر کی حدود میں رہائش پذیر ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ دونوں کو تحفظ دیا جائے۔ عدالت نےدونوں میاں بیوی کے بیان کے بعد پولیس کو جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer