سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے نیا رینکنگ سسٹم مسترد کر دیا

Universities VCs
کیپشن: Universities VCs
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (اکمل سومرو)  پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت ہونے والی وائس چانسلرز کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز نے نیا رینکنگ سسٹم مسترد کر دیا، حکومت سے یونیورسٹیوں کو وسائل مہیا کرنے کا مطالبہ کردیاگیا۔ 

ارفع کریم ٹاور میں پنجاب ایچ ای سی کے تحت یونیورسٹیوں کی رینکنگ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، وائس چانسلرز فنڈز کی عدم فراہمی، انفراسٹرکچر کے سنگین مسائل پر پھٹ پڑے۔

 ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر نے انکشاف کیا کہ یونیورسٹی کی 17 ایکڑ اراضی پر قبضہ مافیا مسلط ہے، زمین واگزار کرانے کیلئے عدالت جائوں یا رینکنگ پر توجہ دوں؟ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے شکوہ کیا کہ ہمارے پاس اساتذہ و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔

 وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی نے کہا کہ حکومت رینکنگ سے یونیورسٹیوں کو نمبر گیم کی بے مقصد دوڑ میں پھنسا رہی ہے، یونیورسٹیوں کو وسائل فراہم کر کے ملک کی ترقی کیلئے کام لیا جائے۔ 

سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ندیم محبوب نے رینکنگ کا نیا میکانزم تشکیل دینے کیلئے وائس چانسلرز سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer