رانی کھیت اور انفلوائنزا کاخوف ،برائلر مرغی کا گوشت مزیدسستا

Chicken Price Decrease
کیپشن: Chicken Price Decrease
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چکن کی قیمتوں میں مسلسل کمی,برائلر مرغی کا گوشت  مزید 15 روپے سستا ہو گیا,برائلر گوشت کی قیمت 335 روپے فی کلو سے کم ہو کر 320 روپے فی کلو  ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق  رانی کھیت اور انفلوائنزا وائرس سے لاہور کےشہری  خوفزدہ ہو گئے جس کےباعث برائلر کی کھپت نہایت کم ہوگئی.برائلر مرغی کی قیمت گزشتہ تین ماہ کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی تاہم رواں ہفتہ چکن کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی,برائلر مرغی کا گوشت  مزید 15 روپے سستا ہو گیا اوربرائلرمرغی  کے گوشت کی قیمت 335 روپے فی کلو سے کم ہو کر 320 روپے فی کلو تک پہنچ  گئی.دو روزمیں چکن کی قیمت 123 روپے فی کلو کم ہوئی,پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق پیداوار بہتر ہونےسےسپلائی میں اضافہ ہوا,انتظامیہ فیڈ کی قیمتیں کنٹرول کر لےتوچکن مزید سستا ہو سکتا ہے