بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں کے چالان جاری

covid19 SOP violation
کیپشن: covid19 SOP violation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:کورونا کی تیسری لہر،ٹریفک پولیس نےایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ  کرنےپرمزید 5562 گاڑیوں  کے چالان  کردیئے گئے۔

 تفصیلات کےمطابق  بغیر ماسک ڈرائیونگ پر گاڑیوں کے چالان جاری،ٹریفک پولیس نے ایک ہی روز میں بغیر ماسک ڈرائیونگ پر مزید 5562 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ تھما دیئے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 51 پبلک سروس وہیکلز کو  بند کیا گیا،کورونا کی تیسری لہر کےدوران مجموعی طور پر 03 لاکھ 55 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں جبکہ  پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر78مقدمات   درج کیےگئے

سی ٹی او لاہور کاکہنا تھاکہ  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3111 پبلک سروس وہیکلز کو بند اور 02 لاکھ 40 ہزار موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، پچاس فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر 30 ہزار پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی چالان ٹکٹ جاری کیے گئے،سی ٹی او لاہور کی تمام ڈی ایس پیز  کو اپنی نگرانی میں کورونا ایس اوپیز پرعمل کروانے کی ہدایت، ماسک نہ پہننے والے کےخلاف چالانوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے،شہریوں کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔