شہر میں بیٹری چور گینگ متحرک

شہر میں بیٹری چور گینگ متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک، علی ساہی ) گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بیٹری کی ڈیمانڈ کی وجہ سے بیٹری چور گینگ بھی متحرک، دن دیہاڑے گاڑیوں سے بیٹریاں چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔

گرمی کی شدت کے باعث بیٹریوں کی ڈیمانڈ بھی بگڑ جاتی ہے اور اسی وجہ سے بیٹری چور بھی سرگرم ہو جاتے ہیں۔ شہر میں مختلف واقعات کے دوران اب تک دو سو سے زائد گاڑیوں کی رواں سال میں بیڑیاں چوری کر لی گئیں۔ چوروں نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے بیٹری چوری کیں۔

اسی طرح کا واقعہ سبزاہ زار میں بھی رونما ہوئے، جس سے سبزاہ زار کے رہائشی کار بیٹری چور گینگ سے تنگ آگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں چوروں کو کار وں سے بیٹریاں چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

موٹر سائیکل پر سوار چور باآسانی گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کر لیتے ہیں۔ دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ایسے واقعات کو معمولی سمجھتے ہوئے کارروائی سے قاصر ہے۔

ادھر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں پکارون فائیو ایمرجنسی ہیلپ لائن پر لاہور پولیس کو عید الفطر کے 3 دنوں میں 25 ہزار سے زائد کالز موصول ہوئیں۔ 217 شہریوں نے کاریں اور موٹر سائیکلز چوری ہونے پر پولیس سے مدد طلب کی۔

سیف سٹی اتھارٹی کو مجموعی طور پر موصول ہونے والی کالز میں سے 21 ہزار 8 سو 1 جعلی کالز کی گئیں۔ شہریوں کی جانب سے کالز کے رسپانس پر 3 ہزار 6 سو 41 کالز پر کیسسز بنائے گئے۔

راہزنی وڈکیتی کی 97 کالز، گاڑی چوری کی 217 کالز موصول ہوئیں۔ قتل کی 3 اور چوری کی 87 کالز موصول ہوئیں۔

سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ ہیلپ لائن پر کال کرکے قیمتی وقت ضائع نہ کریں تاکہ مجبور اور مدد کے طلبگار افراد سے فوری بات کرکے ان کی مدد کی جاسکے۔