اہم اسامیوں پر جونیئر افسران کی تقرریاں

اہم اسامیوں پر جونیئر افسران کی تقرریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) محکمہ سوشل سکیورٹی میں جونیئر افسران کی سینئر اسامیوں پر تعیناتی کا معاملہ، محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی جی مظفر محسن اور ڈائریکٹر ایڈمن فرحت حسین فاروق کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جنوبی پنجاب کے ملازمین سوتیلے بھائی والے رویے کے خلاف پھٹ پڑے، وزیراعلی، نیب اور اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست پر ڈی جی مظفر محسن اور ڈائریکٹر ایڈمن فرحت حسین فاروق کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

درخواست میں واضح کیا گیا کہ ماڈل ٹائون، شاہدرہ، گلبرگ اور قصور کے دفاتر میں جونیئر افسران کو ڈپٹی ڈائریکٹر کی اسامیوں پر تعینات کیا گیا۔

جنوبی پنجاب کے افسران کی بجائے لاہور، گوجرانولہ، سیالکوٹ، گجرات اور ساہیوال کے افسران کو سینئر اسامیوں پر ترجیح دی گئی۔ جونیئر آفیشل اسسٹنٹ، سٹینو گرافر اور کمپیوٹر آپریٹرز کو بغیر پروموشن اہم آسامیوں پر تعینات کردیا گیا۔

سوشل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر میں بیٹھے افسران نے مبینہ 20 لاکھ رشوت وصول پر پرموشن فائل غائب کردی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے درخواست کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے افسران کی طلبی کا فیصلہ کیا ہے۔