ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی نیب لاہور میں عدم حاضری، تحریری جواب جمع

حمزہ شہباز کی نیب لاہور میں عدم حاضری، تحریری جواب جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں حمزہ شہباز شریف نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے، نیب تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے بذریعہ مراسلہ جواب جمع کروا دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نیب لاہور میں پیش نہ ہوئے، حمزہ شہباز شریف نے نیب لاہور کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ حمزہ شہباز کے مطابق ان کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور ٹیکس ریٹرن میں ڈکلیئر ہیں جبکہ قومی احتساب بیورو نیب پر شدید تحفظات بھی ہیں۔

حمزہ شہباز نے نیب کو لکھے گئے تحریری جواب میں کہا کہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے حالیہ انٹرویو سے ان کی جانبداری ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور ان کو نیب کی تفتیش پر بالکل بھی اعتماد نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نیب نے آج ان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے تفصیلی جوابات دینے اور ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا تھا مگر حمزہ شہباز نیب میں پیش نہیں ہوئے۔