سٹی 42 : لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا کا کہنا ہے کہ اگر اس مرتبہ پروٹوکولز میں تبدیلی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں تھا، شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی میں نے ہی شاہین کو کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے ۔
لاہور قلندرز کے کھلاڑی سکندر رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخری اوور میں کیا ہوا اس کے حقائق ہمیں نہیں معلوم امپائرز کی حقیقت بتائیں گے، اس معاملے پر میں صرف اپنی بات کرسکتا ہوں کہ میں نے کچھ نہیں کیا۔ پیدائشی طور پر میں پاکستانی ہوں تو میرے فیملی اور دوست ملنے آسکتے ہیں، مجھے کہا گیا ہے کہ آپ نے باہر نہیں جانا تو میں باہر نہیں گیا، اگر اس مرتبہ پروٹوکولز میں تبدیلی ہوئی ہے تو میرے علم میں نہیں تھا، شاہین نے کوئی من مانی نہیں کی میں نے ہی شاہین کو کہا تھا کہ میری فیملی آئی ہے، شاہین کا کوئی قصور نہیں وہ میرے کہنے پر گئے تھے، اس سارے معاملے پر پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔
سکندر رضا نے کہا کہ ہم اپنی اننگ کا اختتام اتنا اچھا نہیں کرسکے، کرکٹ میں ہوجاتا ہے اگر عبید آخری اوور کرتا تو پھر کہا جاتا کہ حارث کو کیوں نہیں کروایا ۔