ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار

خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد موجودہ صورتحال میں مزید اہمیت اختیارکرگیا ہے، خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان ایران اور امریکاکےدرمیان مذاکرات کیلئے کاوشیں کررہا ہے۔ 

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چار فریقی اجلاس سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان،سعودی عرب،مصر اورترکیہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، وزرائے خارجہ نے امن کے لئے مذاکرات پر زور دیا۔ وزرائے خارجہ نے سفارت کاری کو مکمل سپورٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ 

اسحاق ڈار نے کہا کہ اجلاس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ یو این چارٹر کے تحت تمام ملکوں کی سلامتی اور خودمختاری کااحترام کیا جانا چاہیے۔خطے میں جاری کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں۔ پاکستان ایران اور امریکاکےدرمیان مذاکرات کیلئے کاوشیں کررہا ہے۔