(سٹی42)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے قائدمولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سعودی پرنس محمد بن سلمان کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز جملے قابل مذمت ہیں ۔ محمد بن سلمان بارے کلمات امت مسلمہ کی توہین ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام پاکستان کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو بنیادی انسانی حقوق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت ہے،امریکہ کا ایسے فاتر العقل شخص کو صدر مسلط کرنا سوالیہ نشان ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ مسلم حکمرانوں کو اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اسلامی بلاک اور امریکہ واسرائیل گٹھ جوڑ کے مقابلہ میں ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔