سٹی 42: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹام کرن نے کہا ہے کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی ۔
لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ٹام کرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں آج وکٹ تھوڑا سلو تھی اور بیٹنگ میں مشکل ہورہی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے ہیں دونوں میچز میں اسپنرز نے اچھی باؤلنگ کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہے آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی ۔سعود شکیل اچھے انداز میں قیادت کررہے ہیں ۔سعود شکیل گراؤنڈ میں بڑے تحمل سے فیصلے کرتے ہیں ۔