سٹی 42: لاہور کے نواحی علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں 6 سالہ بچی کو گولی لگ گئی ۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ہئیر کے علاقہ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے 6 سالہ عفرہ کو ٹانگ پر گولی لگی۔ جس کےباعث بچی شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔