سٹی 42: لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والے 205 ٹریفک حادثات میں 1 شخص جاں بحق اور 263 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 205 ٹریفک حادثات ہوئے۔ ان حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور 263 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 96 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 167 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔