ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : پولیس نے بڑی واردات ناکام بنادی، اسلحہ بردار 2 ملزمان گرفتار

لاہور : پولیس نے بڑی واردات ناکام بنادی، اسلحہ بردار 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کچہری کے عقب سے اسلحہ بردار 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزمان کچہری کے عقب میں ریلوے لائنز کے قریب چھپے ہوئے تھے۔ چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا ہے کہ شاہ جمال کالونی میں ریکی کرکے واردات کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 32 بور ریوالور اور گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کے بیانات اور محرکات کے حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔