سٹی 42 : مظفرآباد میں ٹریفک حادثے میں3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مظفرآباد کےعلاقے کائی منجہ روڈ پر گاڑی کو حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی پر سات افراد سوار تھے۔حادثہ کائی منجہ روڈ پر بٹلیاں کے مقام پر پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ریسکیو کر کے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دونوں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔