طاہر جمیل:: ہربنس پورہ کے علاقے عامر ٹاؤن میں حالیہ بارش کے بعد نیا سیوریج سسٹم بھی ناکام ہو گیا، جس کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔
بارشی پانی جمع ہونے کے باعث رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، جبکہ گلیوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے عید سے قبل سیوریج سسٹم کی بہتری کے دعوے کیے گئے تھے، تاہم حالیہ بارش نے ان دعوؤں کی حقیقت واضح کر دی۔
رہائشیوں کے مطابق ناقص سیوریج سسٹم کے باعث نکاسی آب ممکن نہ ہو سکی، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں بند ہو گئیں۔
شہریوں نے شکایت کی ہے کہ واسا اور ضلعی انتظامیہ نکاسی آب کو یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے۔ متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کر کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ مزید مشکلات سے بچا جا سکے۔