ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ٹرین آپریشن شیڈول بری طرح متاثر!

ریلوے ٹرین آپریشن شیڈول بری طرح متاثر!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: ملک بھر میں ریلوے کے ٹرین آپریشن شیڈول شدید متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کئی اہم ٹرینیں معمول سے گھنٹوں لیٹ روانہ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان ایکسپریس کو 3 گھنٹے 45 منٹ تاخیر، تیزگام ایکسپریس کو 2 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس کو 9 گھنٹے 40 منٹ، جبکہ پاک بزنس ایکسپریس کو 4 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح  کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے لیٹ، رحمان بابا ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ، جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس تقریباً 5 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔

مزید برآں،عوامی ایکسپریس بھی 4 گھنٹے لیٹ رہی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس یکم تا 3 مارچ تک منسوخ رہی۔

دیگر ٹرینوں میں گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ اور میانوالی ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ لیٹ رہی۔