ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام، 2 ڈیلر گرفتار

 لاہور میں کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام، 2 ڈیلر گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: ایس ایچ او مناواں ذوالقرنین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام بنا دی اور دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عثمان اور اسد اللہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن کیمیکل ڈور منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔