قیصر کھوکھر: محکمہ لائیو سٹاک نے کسانوں کو لمپی سکن ڈیزیز سے متعلق الرٹ کرتے ہوئے سندھ کے بارڈر پر خصوصی چیکنگ شروع کر دی ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
محکمہ لائیو سٹاک نے عوامی آگاہی فراہم کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ کسانوں کو اس بیماری کے بارے میں مکمل معلومات حاصل ہوں اور وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں۔
ویٹرنری ہسپتالوں میں بھی خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی مشتبہ کیس کو فوراً علاج فراہم کیا جا سکے۔ سندھ میں بیماری کے پھیلاؤ کے بعد محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب میں حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس مرض کو پنجاب میں پھیلنے سے روکا جا سکے۔